مشرق وسطییمن

یمنی فوج کے حملوں کے بعد ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں کی پروازیں بند

یمنی افواج نے ایک بار پھر اپنے ڈرون حملوں سے جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی۔ اسی کے ساتھ سعودی فوجی مراکز پریمن کے میزائلی حملوں میں درجنوں فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سعودی عرب کے جنوبی شہروں ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں پر یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کے حملوں کے بعد ایئرکنٹرول مراکز نے ریاض سے جیزان جانے والی پروازوں کا روٹ تبدیل کردیا۔المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے ایئرکنٹرول مراکز نے اعلان کیا ہے کہ ریاض سےجیزان جانے والی ایک پرواز کا روٹ تبدیل کرکے ریاض جدہ کردیا گیا ہے اسی طرح دمام ، ریاض اور جدہ سے ابہا اور جیزان جانے والی چار فلائٹوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ قاصف ٹو کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر سعودی جنگی طیاروں کے شیلٹر اور اہم حساس تنصیبات اور فوجی مراکز پر حملے کئے ہیں۔یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک ہوگئے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے میزائل یونٹ نے بھی جنوب مغربی یمن کے صوبہ تعز میں سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق اس حملے میں بھی درجنوں جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فوج کے ڈپٹی کمانڈر، جنرل علی الموشکی نے اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج نے یہ عہد کررکھاہے کہ ایک بھی جارح فوجی کو یمن سے زندہ واپس نہیں جانے دے گی۔ دوسری جانب جارح سعودی اتحاد دنے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے محصور شہر الدریہمی پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔اس حملے میں ایک عام شہری جاں بحق اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ جارح سعودی اتحاد کے اس حملے میں شہر کے رہائشی مکانات اور پبلیک مقامات نیز لوگوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس درمیان مشرقی صوبہ المہرہ میں یمنی باشندوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرکے جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرے میں شریک لوگ اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ صوبہ المہرہ کا زمینی و سمندری محاصرہ ختم اور شہر کا ہوائی اڈہ یمنیوں کے حوالے کیا جائے۔ جارح سعودی اتحاد کی فوج نے نومبر دوہزار سترہ میں یمن کے صوبہ المہرہ میں داخل ہونے کے بعد اس صوبے کے ہوائی اڈے کو فوجی اڈے میں تبدیل کردیا ہے۔گذشتہ ایک سال سے یمن کے صوبہ المہرہ کے عوام سعودی عرب کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button