مشرق وسطییمن

یمن: الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی خلاف ورزی جاری ہے، یمنی فوج کا اعلان

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بدھ کی رات اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے مغربی یمن میں واقع الحدیدہ میں فائر بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں فائر بندی کی دو سو ستانوے بار خلاف ورزی کی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی اتحاد، کبھی فائر بندی پر قائم نہیں رہا اور اس کی جانب سے جاری یہ خلاف ورزی، یمن میں قیام امن کے لئے عالمی برادری کی کوششوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائے جانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ الحدیدہ میں اٹھارہ دسمبر سے فائر بندی کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جس پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس تو قائم ہے تاہم سعودی اتحاد کی جانب سے اب تک اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button