ایشیادنیاہندوستان

چین کے ساتھ کشیدگی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ہندوستانی وزیر دفاع

اپنے ایک بیان میں ہندوستان کے وزیردفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہندوستان کو چین کے ساتھ سرحدی اختلاف کے حل کے لیے امریکی ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں۔

اس سے پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے بھی ہندوستان کے ساتھ سرحدی اختلاف کے حل کے لیے ثالثی کی امریکی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ وہ ہندوستان اور چین کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے خاتمے کی غرض سے ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان پچھلے کئی روز سے سرحدوں پر کشیدگی پائی جاتی ہے اور ڈوکلم سیکٹر پر دونوں ملکوں کی بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان محدود پیمانے پر جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button