مشرق وسطییمن

اسلامی سربراہی اجلاس سعودیوں کے احمقانہ اقدامات پر رونے کے لیے بلایا گیا، انصاراللہ

مکہ مکرمہ میں اسلامی ملکوں کے ایران مخالف اجلاس کے انعقاد پر یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے کڑی تنقید کی ہے۔

یمن مذاکرات کے قومی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودیوں نے اپنی حکومت کےاحمقانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر رونے کے لیے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو مکہ میں جمع کیا ہے۔
انھوں نے مکہ مکرمہ میں تینوں تنظیموں عرب لیگ، او آئی سی اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاسوں کے مقاصد پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ ان اجلاسوں کے اختتامی بیانات بھی یمنی عوام کو سعودی جارحیت کے خلاف جائز اور قانونی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے۔
ایران مخالف یہ تینوں اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔ المیادین ٹی کی رپورٹ کے مطابق ایرانو فوبیا کا سعودی ہتھکنڈہ کارگر واقع نہیں ہوا جبکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں میں بڑھتی ہوئی دوری اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ آل سعود کی جانب سے اختیار کی جانے والی تمام پالیسیاں تعطل کا شکار ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button