ایشیاکشمیر

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان میں ریلیاں

پاکستان میں آج کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے۔ پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کو ملانے والے تمام اہم پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے اس ملک کے زیرانتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور کئی ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے رواں سال یوم یکجہتی کشمیرمعمول سے ہٹ کر منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء بھی عمل میں لایا جائے گا۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دن 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیوں سے وزیراعلیٰ خطاب کریں گے جبکہ ہر ضلع کی سطح پر ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج اس ملک کے زیرانتظام کشمیرجائیں گے اور مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ کل 6 فروری کو کشمیر کے شہر میرپور میں بھی یکجہتی کشمیر جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button