ایرانمشرق وسطی

29 فروردین یوم مسلح افواج

ایران بھر میں آج یوم مسلح افواج کے موقع پر مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(ره) نے 29 فروردین کو یوم مسلح افواج کا نام دیا۔ ہر سال اسی مناسبت سے فوجی پریڈ ہوتی ہے اور فوجی جوان بری، بحری اور فضائی کمالات کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی شاندار پریڈ آج دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں منعقد ہو رہی ہے جس میں جدید ہتھیاروں سمیت ایران میں بنائی گئی دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائش بھی کی جا رہی ہے۔

دارالحکومت تہران میں مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر کے صحن میں جاری ہے جس کے مہمان خصوصی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی ہیں جبکہ اعلی عسکری کمانڈروں اور دفاعی حکام بھی شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button