
صیہونی حکومت کے بعد آل خلیفہ حکومت نے بھی عراق میں حشدالشعبی کے اڈوں پر امریکی ڈرون کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک اعلامیے میں عراق کے صوبہ الانبار کے سرحدی شہر القائم میں حشدالشعبی کے اڈوں پرامریکی حملوں کی حمایت کی۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے اس اعلامیے میں علاقے میں دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دوست ملک کی حیثیت سے واشنگٹن کے کردارکو سراہا ۔
صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ نے بھی اتوارکی رات اپنے ایک ٹوئیٹ میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے اڈوں پر امریکی حملے کا خیرمقدم کیا تھا۔