
عراق کی حزب الله نے کل رات اپنے ایک بیان میں عراقی حزب الله کے سکریٹری جنرل پر امریکی پابندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات عراق میں استقامتی محاذ کو امریکی فوجیوں کے انخلا کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی حزبالله نے تاکید کی یہ بات عراق کی حزبالله کیلئے فخر کا باعث ہے کہ امریکہ عراق اور علاقے میں حزب اللہ کو امریکی وجود اور منصوبوں کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔
عراق کی حزب الله نے اسلامی مزاحمتی محاذ کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد دعووں اور پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش کو شکست دینے کی وجہ سے استقامتی فورسز سے وحشت میں مبتلا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکہ کی وزارت خزانہ نے عراق کی حزبالله کے سیکریٹری جنرل احمد الحمداوی پر پابندی عائد کی۔