دنیایورپ

واشنگٹن کے گورنر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹا قراردیدیا

اطلاعات کے مطابق واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے اپنے بیان میں امریکی صدر پر الزام لگایا کہ ٹرمپ جھوٹ کا پرچار کررہے ہیں اور ملک میں اندرونی بغاوت بھڑکا رہے ہیں۔واشنگٹن کے گورنر نے یہ الزام صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد لگایا جب انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ امریکہ کی تین ریاستوں کو ڈیمو کریٹس سے آزاد کرائیں۔واشنگٹن کے گورنر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا بیان غیر قانونی اور خطرناک عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، وہ لاکھوں لوگوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دوچار کررہے ہیں،ٹرمپ کی غیر ذمہ داری اور نفرت پر مبنی تقریریں اور لوگوں سے ریاستیں آزاد کرانے کا مطالبہ تشدد کو بھی بڑھاوا دے سکتا ہے کیونکہ ہم اس سے پہلے یہ دیکھ چکے ہیں لہٰذا ٹرمپ اندرونی بغاوت بھڑکا رہے ہیں اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ریاست ورجینیا، مشی گن اور منی سوٹا کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا جب کہ انہوں نے ساتھ ہی نیو یارک کے گورنر پر بھی شدید تنقید کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button