
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے مآرب اور الضالع صوبوں میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کے ایجنٹوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مآرب اور الضالع سعودی ایجنٹوں کے دو حملوں کو ناکام بنا دیا جس میں دسیوں ایجنٹ ہلاک اور گرفتار ہوئے۔