
امریکا کی وزارت دفاع نے جمعے کو بتایا ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج کے درمیان کرونا کے مریضوں کی تعداد 7100 سے تجاوز کر گئي ہے۔
پینٹاگون نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے اہلکاروں، ان کے اہل خانہ، اس وزارت خانے کے غیر فوجی ملازمین اور کانٹریکٹرز کے درمیان جو لوگ کووڈ-19 میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اسپوتنک نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس وقت امریکی وزارت دفاع کے ما تحت آنے والے افراد میں سات ہزار ایک سو پینتالیس لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان میں سے ستائيس افراد کی اب تک موت ہو چکی ہے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔