رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار 299 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 71 ہزار 6 ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 500 افراد دم توڑ گئے جبکہ اس دوران اس کے 9 ہزار 816 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار 299 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 71 ہزار 6 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 51 ہزار 7 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 515 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 لاکھ 38 ہزار 286 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔