
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سلامتی کونسل کے غیر رسمی آن لائن اجلاس کے موقع پر کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوسری جنگ عظیم کے تلخ تجربے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس کی ایک تازہ مثال امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی ، دوسرے ممالک پر قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرنے پر دباو ڈالنے یا پھر دھونس و دھمکی ہے۔
مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ کثیر الجہتی تعاون کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان مسائل سے نمٹنے، قانون کی بالادستی کو قائم کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو تقویت پہنچانے کی ضرورت ہے۔