
وینزوئلا کی حکومت نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والی چند فوجی کشتیوں کو بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ملکی سمندر سے پکڑنے کا اعلان کیا ہے۔
رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق وینزوئلا کے وزیر دفاع نے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد اور ضبط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھیار وینزوئلا میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والے آپریشن کے دوران ارینوک دریا سے بر آمد ہوئے۔