انسانی حقوقایرانمشرق وسطییمن

ایران کے مسافر بردار طیارے کے خلاف امریکی شیطنت کا انصاراللہ بھی دے گا جواب

تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے پیر کے روز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انصار اللہ ایک مزاحمتی گروہ ہے، کہا کہ انصار اللہ اور ایران، امریکا و اسرائیل کے خلاف ایک وسیع جنگ میں ایک ہی محاذ میں ہیں۔
انہوں نے شام کی فضائی حدود میں امریکا کی جانب سے ایران کے مسافر بردار طیارے کے لئے خطرہ پیدا کرنے کی کاروائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اس مسافر بردار طیارے کے خلاف امریکی کاروائی پر انصار اللہ کا جواب مناسب وقت پر معین کیا جائے گا لیکن اس کا جواب، ایران کے جواب کا متبادل نہیں ہوگا۔
تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخيتی نے اسی طرح امریکا کی شیطنت اور جارحیتوں کے مقابلے میں دنیا کے حریت پسندوں کے ساتھ مل کر یمنی قوم کی مزاحمت پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز شام کے راستے لبنان کی جانب پرواز کر رہے ایرانی ایئر لائن ماہان ایئر کے ایک طیارے کے راستے میں دو امریکی جنگی طیاروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مسافروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور اسکے قریب خطرناک شکل میں پرواز کرتے ہوئے دسیوں مسافروں کی جسمانی اور نفسیاتی چوٹوں کا سبب بنے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button