لبنانمشرق وسطی

حزب اللہ نے ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا

المنار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے اس ڈرون طیارے نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے کو لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے عیتا الشعب میں مار گرایا گیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو جو سنیچر کی رات لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، مزاحمت کے جیالوں نے مار گرایا۔ ڈرون طیارے کا ملبہ حزب اللہ کے قبضے میں ہے۔

میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے بھی اپنے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی کا اعتراف کیا ہے جو اس کے مطابق آپریشن پر تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button