
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔