
عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحاد کے فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ بابل شاہراہ پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد ، فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے کی مزید تفصیلات اور ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ فوجی گاڑیوں اور ساز و سامان کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔