
اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے رسول خدا (ص) کی اہانت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس اقدام کی مذمت کی۔
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایرانی عوام نے اس اقدام کے رد عمل میں تہران میں قائم فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کیے۔
ایران کے مقدس شہر قم میں طلباء نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔