ایرانشاممشرق وسطی

ایران اور شام نے عسکری اور سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے

سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام نے دمشق میں آج عسکری اور سکیورٹی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوجی اور سکیورٹی معاہدے پر شام کے وزير دفاع علی عبداللہ ایوب اور ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے دستخط کئے ہیں۔

دونوں ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں مشترکہ خطرات ، چيلنجوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہےشام کے وزیر دفاع جنرل علی عبداللہ ایوب نے ایرانی مسلح افواج کے چيف آف اسٹاف کے ساتھ مشترکہ پیس کانفرنس سے خطات کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور شام کے باہمی تعلقات بہت ہی محکم اور مضبوط ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے قریبی تعاون پر ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے بھی شام اور ایران کے تعلقات کو خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ میجر نجرل باقری ایک اعلی وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button