صیہونی بربریت کا جواب، 65000 فلسطینی مسجد الاقصی پہونچے
رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو مسجد الاقصی میں قریب 65 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔
صیہونی پولیس کی طرف سے مقبوضہ قدس میں رکارٹیں کھڑی کئے جانے اور اس شہر میں مختلف جگہوں بالخصوص باب العمود اور شیخ جراح محلوں میں بڑی تعداد میں پولیس نفری کی تعیناتی کے باوجود، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جمعے کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد الاقصی پہونچے۔