مشرق وسطیایشیادنیاعربفلسطینیورپ

اسرائيل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

عرب امارات نے فلسطینیوں کے خون کا سودا کرلیا

اسرائيل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

صیہونی ربی نے مخصوص دعا پڑھ کر صیہونی حکومت کے سفارتخانے کا افتتاح کیا۔

صیہونی ربی جب مخصوص دعا میں مشغول تھا تو اس وقت صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپید بھی موجود تھے جنہوں نے بعد میں باضابطہ طور پر سفارتخانے کا افتتاح کیا۔

فلسطین سے غداری، ابو ظہبی میں صیہونی سفارتخانہ کھل گیا

حماس اور جہاد اسلامی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابوظبی میں اسرائیل کو سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دینے اور گزشتہ روز اسرائیلی سفارتخانے کے افتتاح پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور اسے قدس اور فلسطینی عوام سے خیانت قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاسرائیل نے اپنا پہلا سفارت خانہ ابوظبی میں کھول لیا۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے۔

ابوظبی میں موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال امریکی دباو پر سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔

متحدہ عرب امارات  نے ابوظبی میں اسرائیل کو سفارتخانہ کھولنے کی اجازت ایسے میں دی ہے کہ جب حال ہی میں غزہ پر صیہونی دہشتگردوں کی بمباری میں کم از کم ڈھائی سو فلسطینی شہید اور ہزار سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں رہائشی عمارتوں کو ان کے اندر موجود تمام تر سامان اور وسائل و آلات کے ہمراہ مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button