دنیاایرانمشرق وسطی

انقلابی فکر کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی کی چوٹیاں سرکرلیں گے۔

انقلابی فکر کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی کی چوٹیاں سرکرلیں گے۔

تہران میں امریکہ کے سابق سفارت خانے میں “تا ثریا” کے نام سے جاری ایک نمائش سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ہر سماج کی بنیادیں سائنس و ٹیکنالوجی کے سائے میں رکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس بسیج کا مقصد یہ ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے راستے کو اس راہ کے علمبردار کی حیثیت سے طے کیا جائے۔

جنرل حسین سلامی نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان طلبا اور ایرانی ماہرین کی صلاحتیوں کو نکھار کر انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کی قومی تحریک کے لیے آمادہ کیا جائے جو ملک کے شایان شان ہو۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ ہم نے سائنس ٹیکنالوجی کے میدان میں دیگر ملکوں کے ساتھ رقابت کے میدان میں اترنے کا پختہ ارادہ کرلیا ہے اور عنقریب ایرانی نوجوانوں کے عزم کے سائے میں یہ عظیم مقصد حاصل کرلیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی سفارت خانے میں جو جاسوسی کے اڈے سے معروف ہے جاری تاثریا نامی نمائش میں متعدد نالج بیسڈ کمپنیوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button