
صیہونی حکومت کا دفاع اور حمایت کرنے والے کونشانہ بنائیں گے: یمنی وزیر
یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر برائے انسانی حقوق الدیلمی نے کہا کہ یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملے صرف صیہونی حکومت کے دفاع میں ہیں اور ان کے لئے بین الاقوامی شپنگ اور عالمی تجارت اہم نہیں رکھتی-
یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر برائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ ہم نے شروع میں ہی یہ اعلان کردیا تھا کہ ہم بحیرۂ احمر میں صرف اسرائیلی بحری جہازوں اور ان بحری جہازوں کو نشانہ بنائيں گے جو غاصب صیہونی حکومت کی مدد کے لئے آمد و رفت رکھیں گے-
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی فوجی طاقت اس طرح کے حملوں سے نقصان پہنچنے والا نہیں ہے کیوں کہ نو سال سے زیادہ کا عرصہ ہے کہ ہم اس طرح کی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہیں اور حالت جنگ میں ہیں اور اپنی فوجی آمادگی کو برقرار رکھا ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت ، امریکی، برطانوی اور جرمن ہتھیاروں سے غزہ پر بمباری کر رہی ہے جس سے ہمیں تکلیف ہے اور ہم فلسطین اور غزہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔