شام کے صوبہ حسکہ میں ایک کار بم دھماکے میں آٹھ عام شہری مارے گئے ہیں۔
المیادین ٹی وی نے اتوار کو رپورٹ دی کہ کار بم کا دھماکہ صوبہ حسکہ کے راس العین شہر میں ہوا ہے اور اس میں آٹھ عام شہریوں کے مرنے کے ساتھ ہی کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔ اس دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔
جمعرات کی شب بھی شہر راس العین کے مضافات میں واقع بلدہ تل کالونی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے۔
شہر راس العین صوبہ حسکہ کے شمال مغرب میں واقع ہے اور ترکی کی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے میں ہے۔
ترکی کے قبضے کے بعد سے شام کے شمالی شہروں میں دہشتگردانہ حملے اور دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔