
اسرائیل کو 5 ایرانی فوجی مشیروں کے قتل پر بھاری سزاؤں کا انتظار ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو سخت سزا کا انتظار ہے، جس نے ہفتے کے روز شام کے شہر دمشق میں ایران کے پانچ فوجی مشیروں کو قتل کر دیا۔
قالیباف نے ایک پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، مزاحمتی قوتوں، ایرانی قوم اور اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔