ترکیشاممشرق وسطی

شامی فوج نے ترکی کے چار ڈرون طیارے مار گرائے

فارس نیوز کے مطابق اتوار کے روز شامی فوج نے صوبہ ادلب کے علاوہ صوبہ حماہ میں بھی ترکی کے ڈرون طیاروں کو ٹارگٹ کیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج اور اسکے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کے پیش نظر صوبہ ادلب کو نو فلائی زون قراردے دیا گیا ہے۔

دہشتگردوں کا آخری مرکز سمجھے جانے والے صوبہ ادب میں شامی فوج کے آپریشن پر ترکی کی جانب سے منفی رد عمل سامنے آ رہا ہے اور وہ مستقل بنیادوں پر شامی فوج سے مقابلہ آرائی پر تُلا ہوا ہے۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران ترکی اور اسکے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے بارہا شام کی فوج اور اسکی بنیادی تنصیبات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی تین برسوں سے حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں موجود ہے اور شمالی شام کے بعض علاقوں کو اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہے جس پر اسے عالمی سطح پر مذمتوں کا سامنا رہا ہے۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ میں اُس وقت شروع ہوا جب ترکی، سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے خطے کے موجودہ حالات کا رخ صیہونی ٹولے کے حق میں موڑنے کے لئے شام پر چڑھائی کی۔اس وقت شام، ایران اور روس کی مدد سے مغربی و عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button