حزب اللہ کے M80 راکٹ سسٹم کی رونمائی + ویڈیو
ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے یہ ویڈیو کلپ جاری کرنے کے ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بارM80 راکٹ سسٹم کو آپریشنل کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے M80 راکٹ سسٹم کی رینج تین اعشاریہ تین کلومیٹر ہے اور اس کے راکٹ بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے وار میڈیا سیل نے اس راکٹ سسٹم کو آپریشنل کئے جانے اور راس الناقورہ میں صیہونی حکومت کی بحریہ کے ایک اڈے کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔