مشرق وسطییمن

یمنی فوج کا سعودی فوجی چیک پوسٹوں پرقبضہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی کئی فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیاہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسزاورقبائل نے عسیر کے سرحدی علاقہ مجازہ میں سعودی عرب کی متعدد فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ ضالع کے شہر قعطیہ کو بھی 70 فیصد سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں سے آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل یمنی فوج کے سات ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے اندر تیل اور دیگر صنعتی تنصیبات کو حملوں کو نشانہ بنایا تھا۔

سعودی وزیر تیل نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملوں کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشنوں میں آگ لگ گئی جن پر کافی دیر بعد قابو پا لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button