ایرانمشرق وسطی

دشمن ایران پر حملے کی جرآت نہیں کرسکتا

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی اور جوابی حملے کی طاقت نے دشمن سے ہر قسم کی جارحیت اور فوجی حملے کی جرات چھین لی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کو ہرقسم کے خطرات کے مقابلے میں ایران کی فوجی اسٹریٹیجی کا اہم محور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری نظام کا قیام، تسلط کی نفی اور بیرونی طاقتوں سے عدم وابستگی، ایران سے سامراجی طاقتوں کی مخالفت اور دشمنی کی اہم وجہ ہے۔ایران کے وزیر دفاع نے شام اور عراق میں داعش جیسے دہشت گرد گروہ کی شکست کو ایران سے دشمنی کی ایک اور وجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور داعش کے علاقائی حامیوں کو اس بات کی توقع نہیں تھی کہ ان کی جانب سے بھرپور مالی اور سیاسی حمایت کے باوجود یہ گروہ اتنی جلدی شکست سے دوچار ہو جائےگا۔بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران دشمن قوتیں، خاص طور سے امریکہ اور اسرائیل، خطے میں رونما ہونے والے ہر واقعے کو ایران پر الزام تراشی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ان کا اشارہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ الفجیرہ پر چند تیل بردار بحری جہازوں میں ہونے والے دھماکوں کی طرف تھا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کا اصل مقصد خطے میں بدامنی اور ایرانوفوبیا پھیلا کر، اسلحے کی فروخت، خطے کی دولت کو لوٹنا اور آخر کا مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لیے نابود کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button