ایرانمشرق وسطی

امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو اسے زبردست نقصان اٹھانا پڑے گا، ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو اسے زبردست نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ڈاکٹر علی لاریجارنی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام ایران کے حوالے سے وہم و گمان کا شکار ہیں لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ انہوں نے اگر ایران پر ضرب لگانے کی کوشش کی تو انہیں زبردست نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور خطے کے بعض ممالک امریکہ کو ایران کے خلاف ہمہ گیر جنگ کی ترغیب دلا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکی اتنے کم عقل نہیں کہ ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی میں الجھ کر اپنا نقصان کر بیٹھیں۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکیوں کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کے خلاف محدود یا نا محدود جنگ کی صورت میں انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ کے خلاف پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے عالمی سطح پر امریکہ کے غلط اقدامات کا پردہ چاک کر دیا ہے اسی لیے واشنگٹن نے ان پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button