امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ خراسان شمالی میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حاج شیخ رضا نوری کو صوبہ خراسان شمالی میں نمائندہ ولی فقیہ اور بجنورد میں امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں حجۃ الاسلام شیخ رضا نوری کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: حجۃ الاسلام آقائ یعقوبی کی انتظامی مدت کے اختتام پر جنابعالی کی علمی اور عملی صلاحیتوں کی بنیاد پر صوبہ خراسان شمالی میں نمائندہ ولی فقیہ اور بجنورد کا امام جمعہ مقرر کرتا ہوں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں حجۃ الاسلام رضا نوری کو عوام کے مختلف طبقات ، حکومتی اداروں اور شہداء کے اہلخانہ سے قریبی اور صمیمی رابطہ رکھنے کے سلسلے میں خاص توجہ مبذول کرنے کی سفارش کی ہے۔