
لبنان سے بھی غاصب اسرائیل کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
صیہونی ذرائع کے مطابق غاصب اسرائیل کے سرحدی علاقے میں واقع ایک صیہونی فوجی اڈے پر جنوبی لبنان سے راکٹ حملہ ہوا ہے۔
اس سے چند گھنٹے پہلے غاصب اسرائيل کے ایک ٹی وی چینل “کان” نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کسی بھی ناگہانی واقعے کے ڈر کی وجہ سے صیہونی آبادکاروں سے کہا گيا ہے کہ وہ بستیوں سے نکل کر فوراً المنارہ علاقے میں واقع پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد غاصب اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اور حزب اللہ لبنان نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے بارہا غاصب اسرائيل کے فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔