
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی صیہونی فوج کے خلاف کارروائیاں
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی فوجی ونگ سرایا القدس بریگیڈ نے الزیتون کے علاقے میں صیہونی فوج کی ببر نامی بکتر بند گاڑی کو ٹینڈم راکٹوں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔
تحریک فتح کی فوجی ونگ شہدائے الاقصیٰ بٹالین کے مجاہدین نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ میں تصادم کے محور میں بارہ آپریشن کئے اور متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔