افغانستانایشیا

افغانستان میں ہزاروں قیدیوں نے کی بھوک ہڑتال

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے محکمۂ جیل خانہ جات کے ترجمان فرہاد بایانی نے کہا ہے کہ قیدیوں نے اس ملک کے صدر کی جانب سے سزاؤں میں تخفیف دینے کے حکم کے منصفانہ طور پر اطلاق نہ ہونے کے خلاف بھوک ہڑتال کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کے مطالبات تسلیم کرنا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اس لئے کہ ان کا مطالبہ اعلی حکومتی حکام سے ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتالی قیدیوں کے مطالبات سے صدارتی ہاؤس کو مطلع کیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق پلچرخی جیل کے حکام نے کئی مرتبہ قیدیوں سے ملاقات کر کے انہیں بھوک ہڑتال ختم کرنے کو کہا تاہم قیدیوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پلچرخی جیل کے ہزاروں قیدی گزشتہ 3 روز سے بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button