اسلام آباد کے جڑواں شہر راوپنڈی میں بم کے ایک دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنج منڈی کے قریب مبینہ طور پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم پھٹنے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر بھیج دیا گیا جب کہ باقی 22 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔