
افغانستان کا دورہ کرنے والے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام حنیف اتمر سے ملاقات کی اور افغان امن عمل اور افغان گروہوں کے مابین گفتگو اور مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے بدھ کے روز افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام حنیف اتمر سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔