عربمشرق وسطی

سلامتی کے نام پر سعودی عرب میں ایک ہزار سے زائد غیر ملکی قید

سعودی کی وزارت داخلہ نے ایک ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو سیکورٹی معاملات کے بہانے گرفتار کرکے جیلوں میں بند کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

روزنامہ الوطن کے مطابق وزارت داخلہ کی جاری کردہ فہرست سے نشاندہی ہوتی ہے کہ سلامتی کے بہانے مختلف جیلوں میں بند چار ہزار دو سو ایک قیدیوں میں ایک ہزار اٹھائیس غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سلامتی کے نام پر آل سعودی کی سیکورٹی جیلوں میں بند بائیس قیدی ایسے بھی ہیں جنکی شہریت معلوم نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی جیلوں میں سلامتی کی آڑ بند غیر ملکیوں میں زیاد تعداد یمنیوں کی ہے۔سعودی عرب میں سلامتی سے متعلق جرائم کی کوئی واضح تعریف موجود نہیں ہے۔ انسانی حقوق کی تنطیموں کا کہنا ہے سعودی عرب میں حکومت پر تنقید اور اعتراض کرنے والے ہزاروں افراد کو سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔رپورٹوں کے مطابق محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی جیسے الزام میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد اور جیلوں میں ایذارسانی کے واقعات میں وحشتناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button