دنیاانسانی حقوقیورپ
جارج فلائیڈ کا قاتل پولیس افسر جیل سے رہا
امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو انتہائي سفاکیت سے قتل کرنے والے سفید فام پولیس افسر کو جیل سے رہا کر دیا گيا ہے۔
جارج فلائیڈ کی گردن پر دیر تک گھٹنا رکھ کر دبانے اور لوگوں کی نظروں کے سامنے اس کی جان لینے والے سفید فام پولیس افسر ڈریک شاوین کو ضمانت پر جیل سے رہا کر دیا گيا ہے۔ ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق شاوین کو بدھ کے روز منی سوٹے صوبے کی جیل سے دس لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گيا۔ چوالیس سالہ ڈریک شاوین کو جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میں اس جیل میں قید کیا گيا تھا۔