دنیایورپ

امریکی وزیر خارجہ اور ایران چین تعاون پر تشویش

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایک بار پھر ایران اور چین کے درمیان تعاون پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایران اور چین کے درمیان علاقائی تعاون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ٹوئیٹ کیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین کا ایران میں داخلہ مغربی ایشیا کے استحکام کو تباہ کردے گا۔

مائک پومپیو نے اپنے بے بنیاد بیانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کے ذریعے ایران کو تجارت اور مالی لین دین کی سہولتوں کی فراہمی اور اسلحہ تک رسائی کے نتیجے میں خطے کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی چین اور ایران کے درمیان چار سو ارب ڈالر کے مجوزہ دفاعی سودے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والی چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی تھی۔امریکی وزیر خارجہ پچھلے چند ماہ کے دوران ایران اور چین کے درمیان مجوزہ طویل المدت اقتصادی معاہدے پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button