دنیاعراقمشرق وسطییورپ

عراقی نمائندے کی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر تاکید

مہرخبررساں ایجنسی نے القرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے ریاض المسعودی نے امریکی فوج کے عراق سے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے نکل جانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ عراقی فوج ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔ امریکی فوج کی عراق میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ریاض المسعودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون پر عمل کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں غفلت مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button