انسانی حقوقایراندنیامشرق وسطییورپ
امریکہ میں 46 سالہ سیاہ فام کی مظلومانہ موت، ایرانی اخبارات کی شہ سرخیوں میں
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں سیاسی اور سماجی سطح پر امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 46 سالہ سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی امریکی پولس کے ہاتھوں مظلومانہ موت کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے ایران کے تمام اخبارات نے آج اپنی شہ سرخیوں ميں سیاہ فام افراد کے ساتھ امریکہ میں نسل پرستانہ رویہ کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے مختلف اخبارات نے سیاہ فام شخص کے ساتھ امریکی پولیس کے ظالمانہ سلوک کی مذمت کی ہے ان اخبارات میں اطلاعات، ایران، رسالت، سازندگی، جام جم، خراسان، جوان اور کیہان شامل ہیں۔