فلسطینمشرق وسطی

مسجدالاقصیٰ میں آتشزدگی، عمارت معجزانہ طور پرمحفوظ

آتشزدگی مسلم عبادت گاہ المصلی المروانی کے ایک حصے میں لگی۔

خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے ایک حصے المصلی المروانی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹے میں قابو پالیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ پہنچ گئی تھی۔

مسجد اقصیٰ کے ایک حصے مصلیٰ مروانی کی چھت پر واقع محافظوں کے کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ مصلی مروانی مسلم عبادت گاہ ہے جسے Solomon’s Stables بھی کہا جاتا ہے اور جو زیر زمین حرم قدسی کے نیچے جانے والی سیڑھیوں پر واقع ہے۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی اسلامی وقف کے فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ عمارت کے اس حصے کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ مسجد اقصی میں آگ ایسے موقع پر لگی کہ جب غاصب صیہونی حکومت شہر بیت المقدس کا اسلامی و فلسطینی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button