ایشیاامام خامنہ ایایراندنیامثالی شخصیاتمشرق وسطی

نوجوان ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں: قائد انقلاب اسلامی

Imam Khamenei, Iran

رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبا کی اسلامی تنظیموں کے سالانہ کنوینشن کے نام اپنے تحریری پیغام میں فرمایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی و پیشرفت میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت مزید اجاگر ہوتی جا رہی ہے۔

قائد انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ کورونا جیسی عمومی وبا کے دوران نوجوانوں کا کردار ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ملک کے دیگر مسائل کی طرح کورونا کے معاملے میں بھی ملک کے نوجوانوں کی ولولہ انگیز کوششیں کارگر ثابت ہوئی ہیں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ یہ اسلامی انقلاب کے قابل فخر کارناموں میں سے ایک ہے کہ اس نے ملک کے اہم ترین اور بنیادی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اپنے لائق اور باصلاحیت نوجوانوں پر اعتماد کیا اور ان کے دلوں میں ملک کے بنیادی مسائل میں کردار ادا کرنے کا احساس پوری طرح جگا دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ میرے عزیز طلبا و طالبات اس موقع کو غنیمت سمجھیں گے اور خود کو زیادہ سے زیادہ علمی، دینی اور اخلاقی صلاحیتوں سے آراستہ کرکے ملکی ترقی و پیشرفت میں کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گے۔

خیال رہے کہ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبا کی اسلامی تنظیموں کے پچپنویں سالانہ کنوینشن کے نام ایک پیغام تحریر کیا ہے جسے آپ کے خصوصی نمائندے احمد واعظی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پڑھ کر سنایا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button