ایران کا کہنا ہے کہ تہران کے خلاف امریکی پابندیاں، طبی دہشت گردی کا واضح نمونہ ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کو کنٹرول کرنے میں امریکی پابندیوں کے منفی اثرات کے بارے میں کہا کہ واشنگٹن کے اس طرح کے اقدامات، طبی دہشت گردی کا واضح نمونہ ہیں۔
وزیر خارجہ نے رشا ٹو ڈے سے انٹرویو میں جو اتوار کو نشر ہوا، امریکا کے اس دعوے کی تردید کی کہ انسان دوستانہ ساز و سامان پر پابندیاں نہيں ہیں، کہا کہ تہران کی تیل کی برآمد کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے امریکی کوششوں نے بحران کورونا کو کنٹرول کرنے میں تہران کی توانائیوں کو محدود کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کورونا وبا اور اس نامعلوم وائرس سے مقابلے کے لئے تمام ممالک کے درمیان تعاون کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ امریکا نے ایران کی تیل کی برآمد کا راستہ روک کر تہران کے مالی ذرائع کو محدود کر دیا ہے۔