یورپدنیافلسطین

اسرائیلی قیدیوں کے خاندان والوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا، اجلاس روکنا پڑا

Families of Israeli prisoners stormed the Israeli parliament, the session had to be stopped. Dawat Urdu News

میڈیا رپورٹوں کے مطابق فلسطین کے استقامتی محاذ کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کے خاندان والوں نے آج پیر کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت پر اس وقت دھاوا بول دیا جب پارلیمنٹ میں اجلاس جاری تھا۔

اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ہنگامہ کیا جس کی بنا پر پارلیمانی اجلاس کو اسی وقت روکنا پڑا۔

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے سیکورٹی حلقے کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ میں جاری اجلاس کو روک دیا، جو کہ مالیات کے بارے میں تھا۔ قیدیوں کے اہل خانہ سے متعلق ایک شخص نے اپنے ہاتھ میں بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا “آپ یہاں بیٹھیے ہیں اور ہمارے بچے وہاں مر رہے ہیں۔”

واضح رہے کہ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف لگاتار مظاہرے کر رہے ہیں۔ مظاہرین نیتن یاہو کی برطرفی اور انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ قیدیوں کے اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے نکل جائے اور قیدیوں کے تبادل کے لئے مزاحمتی فورس کی شرائط قبول کرلے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button