ایرانمشرق وسطی

ایران میں پارلیمانی انتخابات کی مہم شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کے الیکشن کے لئے اکیس فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

آئین کی نگران کونسل کے ترجمان عباس کدخدائی نے کہا ہےکہ سبھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے الیکشن کمیشن نے کل بروز بدھ ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے اہل امیدواروں کی انتخابی مہم جمعرات 13 فروری کی صبح سے شروع ہوگی اور 20 فروری کو ختم ہوجائے گی۔

قبل ازیں ایران کے عوام نے گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں کے اختتام پر ایک قرارداد پاس کرکے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ انتخابات کا شاندار انعقاد اسلامی جمہوری نظام کی عظمت کا مصداق اور مظہر رہا ہے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button