دنیاایشیاپاکستان

پاکستان، ٹرینوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد جاں بحق

پاکستان میں صوبہ سندھ میں واقع  ڈھرکی سٹی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔

حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل تحریری طور پر حکام کو آگاہ کردیا تھا کہ سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہیں، ان 13 مقامات میں جائے حادثہ کا مقام بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button