
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ استقامت و مزاحمت غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے کا موثر ترین راستہ ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان کے المنار ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے بعض عرب حکمرانوں کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ غداری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا کوئی جواز نہیں پیش کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا ہے۔