قائد انقلاب اسلامی نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی
قائد انقلاب اسلامی نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی
قائد انقلاب اسلامی کے دفتری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قائد انقلاب اسلامی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دو شرطوں کے ساتھ کورونا ویکسین لگوائیں گے؛ کسی قسم کی ترجیحی بنیادوں کے بغیر باری آنے پر ہی انہیں ویکسین دی جائے اور دوسرے یہ کہ انہیں ایران ویسکین دی جائے۔
کچھ عرصے قبل جب ۸۰ سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا تو اُس وقت قائد انقلاب اسلامی نے غیر ملکی ویکسین لینے سے پرہیز کرتے ہوئے ایرانی ویکسین کی تیاری کا انتظار کیا۔ اب جب کہ ایران کے نوجوان سائنسدانوں نے ’کوو ایران برکت‘ نامی ویکسین تیار کر لی ہے اور اسے وزارت صحت کی تائید حاصل ہو چکی ہے، قائد انقلاب اسلامی نے مذکورہ ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔